0
Friday 17 Jan 2020 11:42

پنجاب سے خیبر پختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل پر پابندی

پنجاب سے خیبر پختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخوا کیلئے آٹے اور اس سے بنی تمام مصنوعات کی ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔ جی ٹی روڈ اٹک اور موٹروے پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں پر بھاری رشوت کی ادائیگی کے بعد ایک آدھ ٹرک چھوڑ دیا جاتا ہے۔ مذکورہ پابندی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں آئندہ 3 سے 4 دنوں کا سٹاک موجود ہے جس کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں بھی پنجاب نے آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی تھی جس کا نوٹس وزیراعظم نے لیا تھا اور دونوں صوبائی حکومتوں کے مابین مذاکرات کے بعد پابندی ہٹا دی گئی تھی، تاہم گذشتہ چار دنوں سے خیبر پختونخوا کے کسی علاقے کو پنجاب کا آٹا فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش