QR CodeQR Code

آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی

17 Jan 2020 11:58

چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج سے کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج سے کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔ واضح رہے کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 838961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838961/آٹے-کی-قیمت-64-سے-بڑھ-کر70-روپے-فی-کلو-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org