0
Friday 17 Jan 2020 11:58

آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی

آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج سے کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔ واضح رہے کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش