QR CodeQR Code

ایران کے میزائل حملے میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکی کمانڈ کا اعتراف

17 Jan 2020 11:57

ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں آٹھ زخمی امریکی فوجیوں کو جرمنی اور 3 امریکی فوجیوں کو کویت میں طبی امداد دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق میں 8 جنوری کو ہونے والے ایرانی میزائل حملے میں گیارہ امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق میں ایران کی جانب سے امریکی بیس پر 8 جنوری کو کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں آٹھ زخمی امریکی فوجیوں کو جرمنی اور 3 امریکی فوجیوں کو کویت میں طبی امداد دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 838962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838962/ایران-کے-میزائل-حملے-میں-11-فوجی-زخمی-ہوئے-امریکی-کمانڈ-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org