0
Friday 17 Jan 2020 12:07

فائلیں تیار ہیں، حکومت سے باہر آتے ہی ایم کیو ایم والے پکڑے جائینگے، مصطفیٰ کمال

فائلیں تیار ہیں، حکومت سے باہر آتے ہی ایم کیو ایم والے پکڑے جائینگے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حکومت علیحدگی کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے حکومت نہیں چھوڑیں گے، یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں، کراچی والوں کے نام جو ڈرامہ ہو رہا ہے، اسے اب بند ہونا چاہیے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے استعفے کے اعلان پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ استعفے کا نام لے کر کراچی والوں سے ڈرامہ کیا جا رہا ہے، کیونکہ ایم کیو ایم والے حکومت سے باہر نہیں جا سکتے، ان کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہوئی ہیں اور فائلیں تیار ہیں، جیسے ہی یہ لوگ حکومت سے باہر آئیں گے، پکڑے جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ سب ڈرامہ ایم کیو ایم والوں کی آپس کی لڑائی ہے، کیونکہ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عامر خان نے ساری ایم کیو ایم کا کام اتار دیا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ خالد مقبول صدیقی کا ساتھ دیں۔ چیئرمین پی ایس پی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا فروغ نسیم پر زور نہیں چلتا، اس لیے ان سے استعفیٰ نہیں لیا، ورنہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا، اگر حکومت سے استعفیٰ دینا تھا، تو دونوں وزراء استعفیٰ دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد سے استعفیٰ کیوں نہیں دلوایا گیا، کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کی آخری باری ہے اور یہ مال بنانا چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ غلط کر رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ اب ایم کیو ایم حقیقی بن گئی ہے، یہ لوگ خالد مقبول صدیقی کو ہٹا کر امین الحق کو وزیر بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش