0
Friday 17 Jan 2020 13:10

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8، مزید بارش و برفباری کا امکان

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8، مزید بارش و برفباری کا امکان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا ايک اور اسپيل آنے کو تيار ہے۔ مقامی حکومت اور متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدايت جاری کردی گئی ہے۔ کوئٹہ سميت بلوچستان ميں موسم بھی شديد سرد ہے۔ کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 8 تک گرگيا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، قلات منفی 6، دالبندین منفی 4، پنجگور، نوکنڈی اور ژوب میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سردی کے سبب شہریوں کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے روزمرہ زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید سردی کا سلسلہ مزید 2 سے 3 روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ادھر پنجاب اور سندھ ميں دھند بھی چھٹنے کا نام نہيں لے رہی۔ آج بروز جمعہ پنجاب کے کئی شہروں ميں بارش کی پيشگوئی کی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 838986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش