QR CodeQR Code

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا

17 Jan 2020 14:19

جج امجد نذیر نے قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت سے شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست تاحکم ثانی منظور کر لی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف حکومت کی اجازت سے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے جو اب بھی لندن میں مقیم ہیں۔ عدالت نے تاحکم ثانی مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف ٹرائل جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 7جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 838995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838995/احتساب-عدالت-نے-شہباز-شریف-کو-حاضری-سے-حکم-ثانی-استثنی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org