QR CodeQR Code

کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹريفک پوليس کی کارروائی شروع

17 Jan 2020 16:02

ذرائع کے مطابق شہر کے 100 مقامات پر خاص چیکنگ ہوگی جبکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 289 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اعلیٰ حکام نے واضح کرديا ہے کہ آپریشن بلاتفریق ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے گرفتار افراد کو عدالتی فيصلے تک کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی ميں ٹريفک پوليس نے ون وے کی خلاف ورزی پر آج جمعہ سے کريک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی جبکہ کريک ڈاؤن کے دوران سٹی پولیس کے اہلکار بھی ٹريفک پوليس کی مدد کريں گے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے 100 مقامات پر خاص چیکنگ ہوگی جبکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 289 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اعلیٰ حکام نے واضح کرديا ہے کہ آپریشن بلاتفریق ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے گرفتار افراد کو عدالتی فيصلے تک کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 839009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839009/کراچی-میں-ون-وے-کی-خلاف-ورزی-پر-ٹريفک-پوليس-کارروائی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org