0
Friday 17 Jan 2020 16:10
ایس ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی بھی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولتکار نکلے

صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی بھی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولتکار نکلے
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چنیسر گوٹھ میں فرحان غنی، حسن عرف ناتھا کا مضبوط نیٹ ورک ہے، حسن ناتھا، فدا جوگی نے دوران تفتیش فرحان غنی سے رابطوں کی تصدیق کی، فرحان غنی جرائم پیشہ افراد سے مستقل رابطے میں ہیں، فرحان غنی کی کالز کا ریکارڈ رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق منشیات فروشوں کا قریبی ساتھی ظہیر احمد سعید غنی کے دفتر میں ملازم ہے، محمود آباد پولیس اسٹیشن کا اہلکار بھی منشیات فروشی میں ملوث ہے، محکمہ ایکسائز کا اہلکار رؤف منشیات فروشوں کے ساتھ ملا ہوا تھا۔

اس سے قبل ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سیکرٹ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمہ دار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔ سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں، صوبائی وزیر نے کرمنلز کے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔
 
خبر کا کوڈ : 839012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش