QR CodeQR Code

سندھ ایک نہیں دو ہیں، آدھا ہمارا آدھا تمہارا ہے، خواجہ اظہار الحسن

17 Jan 2020 16:12

سندھ ہائی کورٹ کراچی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے ایک بار پھر سندھ حکومت سے آدھا ہمارا آدھا تمہارا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک نہیں دو ہیں، ایک دیہی اور ایک شہری اور وہ وزیراعلیٰ بھی آدھا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صوبے کی تقسیم کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایک نہیں دو ہیں، آدھا ہمارا آدھا تمہارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کردیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائی کورٹ کراچی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر سندھ حکومت سے آدھا ہمارا آدھا تمہارا کا مطالبہ کیا ہے۔ خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ سندھ ایک نہیں دو ہیں، ایک دیہی اور ایک شہری اور وہ وزیراعلیٰ بھی آدھا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839014/سندھ-ایک-نہیں-دو-ہیں-ا-دھا-ہمارا-تمہارا-ہے-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org