0
Friday 17 Jan 2020 16:21

ملتان، شیعیان حیدر کرار کا امام مہدی کی شان میں گستاخی کیخلاف مظاہرہ، پھانسی دینے کا مطالبہ 

ملتان، شیعیان حیدر کرار کا امام مہدی کی شان میں گستاخی کیخلاف مظاہرہ، پھانسی دینے کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ تحصیل کبیروالا کے علاقے بڑجھ سرگانہ میں ملعون اُسامہ موچی نامی شخص کی جانب سے فرزند رسول امام مہدی علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف شیعیان حیدر کرار ملتان کے زیراہتمام کچہری چوک ملتان پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں مختلف جماعتوں  کے رہنمائ، علمائے کرام، ماتمی انجمنوں کے سالار، بانیان امام بارگاہ سمیت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر اور مولانا غلام جعفر انصاری نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کے خلاف شدید نعرے بازے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی اور توہین دراصل توہین نبوت اور رسول کی شان میں گستاخی ہے، ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ملعون اُسامہ موچی کے دیگر ساتھیوں کو جو مختلف مقامات سے سوشل میڈیا پر امام مہدی کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں، اُنہیں فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام سمیت کسی بھی معصوم کی شان میں گستاخی اور توہین کرنے والا واجب القتل ہے، اُنہوں نے آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ تھانہ سرائے سدھو کے سکیورٹی انچارج ریاض کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ گستاخ امام کے خلاف 295سی اور پیکا کے دفعات لگائے جائیں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کروا کر منظم سوچ اور سازش کے ذریعے ملکی حالات کو خراب کیا جا رہا ہے، حکومت پاکستان اگر دادو میں گستاخ امام مہدی عبدالستار جمالی کے خلاف کارروائی کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ اُنہوں نے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی کو بزدلی نہ سمجھا جائے، ہم امام مہدی کی ناموس پر جان قربان کر دیں گے، اس وقت پوری قوم میں تشویش موجود ہے، اگر حکومت نے اس حوالے سخت کارروائی نہ کی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ فروری میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ناموس امام مہدی کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے قائدین شریک ہوں گے۔ اس موقع پر زوار حسین لنگاہ، جمیل بھٹی، منظر عباس زیدی، امیر حسین گیلانی، ذاکر عرفان رضا عرفان، بختیار مہدی ایڈووکیٹ، قاضی غضنفر حسین ایڈووکیٹ، اقبال حسین خان کشفی ایڈووکیٹ، سید کاظم رضا ایڈووکیٹ، ملک شاہد عباس، ملک ثمر عباس کھوکھر، غلام شبیر چدھڑ، مظہر کات، سید یاسر عباس نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 839020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش