QR CodeQR Code

عقیدہ ختم نبوت ہی اسلام کی بنیاد ہے مولانا اللہ وسایا

17 Jan 2020 18:11

جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں مولانا اللہ وسایا سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے، انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو راہ راست سے برگشتہ کرنے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جن کا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنیوالے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقدار بنیں گے، عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے، اسلام کی بنیاد جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے، انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو راہ راست سے برگشتہ کرنے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جن کا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔

علماء نے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں محتسب کے عہدے کیلئے عقیدۂ ختم نبوت کی شرط پر مبنی بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبے اور وفاق بھی اس طرز پر قانون سازی کریں تاکہ ملک کے اہم کلیدی عہدوں پر قادیانیوں سمیت دیگر منکرین ختم نبوت کی تعیناتی کو روکا جا سکے۔ علماء کرام نے شرقپور میں شہید ہونیوالے مجاہد ختم نبوت ملک محمد عارف بیوپاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 839032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839032/عقیدہ-ختم-نبوت-ہی-اسلام-کی-بنیاد-ہے-مولانا-اللہ-وسایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org