QR CodeQR Code

حکومت گورننس بہتر بنا کر بحران پر قابو پا سکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

17 Jan 2020 18:28

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت اور حکومتی اتحادی سودے بازی میں مصروف ہیں، ملک آج بھی الزام اور انتقام کی سیاست کی زد میں ہے، جنرل آصف غفور کی بطور ڈی جی آئی ایس پی آر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان حرمت قرآن کا خیال رکھیں اور قرآن کو اپنی مفاداتی سیاست کیلئے استعمال نہ کریں، فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ لا کر بچگانہ حرکت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فیصل واڈا کو وزارت سے الگ کیا جائے، وزراء کی بچگانہ حرکتوں سے ملک بدنام ہو رہا ہے، عمران خان سے عوام کی مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے کرپشن فری پاکستان کے ایجنڈے پر یوٹرن لے لیا ہے، کرسی اور کمیشن کی سیاست ختم ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکومتی اتحادی سودے بازی میں مصروف ہیں، ملک آج بھی الزام اور انتقام کی سیاست کی زد میں ہے، جنرل آصف غفور کی بطور ڈی جی آئی ایس پی آر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان حرمت قرآن کا خیال رکھیں اور قرآن کو اپنی مفاداتی سیاست کیلئے استعمال نہ کریں، فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ لا کر بچگانہ حرکت کی ہے۔

سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداروں سے خطاب میں چیئرمین کا کہنا تھاکہ پی ٹی ایم پختونوں کی نہیں بھارت کی ترجمان ہے، بھارتی چابی سے چلنے والے بھارتی گماشتے پاک فوج کی کردار کشی سے باز آ جائیں، ملک میں بڑھتا سیاسی خلفشار انتہائی تشویشناک ہے، ملکی ترقی کیلئے سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ضروری ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے آثار نظر نہیں آتے لیکن حکومتی افراتفری سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، عمران خان کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، حکومت گورننس بہتر بنا کر بحران پر قابو پا سکتی ہے، حکومتی وزراء کی غیر سنجیدگی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے، مجبوریوں کی قبروں پر روتے مفاہمتی اور مفاداتی سیاستدان عوام کے مسائل سے لا تعلق ہو چکے ہیں، اپوزیشن سلیکٹرز کی نظر کرم چاہتی ہے، حکومت ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839035/حکومت-گورننس-بہتر-بنا-کر-بحران-پر-قابو-پا-سکتی-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org