0
Friday 17 Jan 2020 18:51

عمران خان نے شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دیئے

عمران خان نے شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام تجویز کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خط میں چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کئے ہیں اور یہ خط اپوزیشن لیڈر کو عمران خان نے 15 جنوری کو لکھا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام تجویز کئے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے لئے آپ کو خط لکھ رہا ہوں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔ خط میں وزیراعظم نے مزید لکھا کہ آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔ خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان کے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن میں اب تک ڈیڈ لاک ہے۔ خیال رہے کہ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز کے اندر کرنا ضروری ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق ضروری ہے تاہم دونوں میں ڈیڈ لاک کے باعث یہ معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 839036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش