0
Friday 17 Jan 2020 20:28

خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کا ضم شدہ اضلاع کیلئے بڑا اقدام

خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کا ضم شدہ اضلاع کیلئے بڑا اقدام
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع  کے ابتدائی و ثانوی تعلیمی اداروں میں ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔ صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں 2 ہزار 772 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی ہے۔ نئی آسامیوں پر بھرتی سے 484 اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے 94 اسکولوں میں 546 بھرتیاں ہونگی، ضلع باجوڑ کے 66 اسکولوں میں 467 بھرتیاں، جبکہ ضلع مہمند کے 74 تعلیمی اداروں میں 415 اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان کے 114 اسکولوں میں بھی 521 بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ اساتذہ کی خالی آسامیوں پر جلد ہی ترقیاتی اسکیم کے تحت بھرتیاں کی جائیں گیں۔
خبر کا کوڈ : 839057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش