QR CodeQR Code

مردان، دہشتگردی کے 8 مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار

17 Jan 2020 20:32

گرفتار دہشتگرد کیخلاف تھانہ سٹی، تھانہ تخت بھائی اور تھانہ شیر گڑھ میں دہشتگردی کے 8 مقدمات درج ہیں جن میں سرکاری عمارتوں کے ساتھ گھروں، سی ڈی شاپس اور پولیس موبائل پر دھماکوں جیسے مقدمات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ سٹی پولیس نے دہشت گردی کے 8 مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردی میں ملوث گرفتار ملزم کے سر پر حکومت کی جانب سے 40 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کیخلاف تھانہ سٹی، تھانہ تخت بھائی اور تھانہ شیر گڑھ میں دہشت گردی کے 8 مقدمات درج ہیں، جن میں سرکاری عمارتوں کے ساتھ گھروں، سی ڈی شاپس اور پولیس موبائل پر دھماکوں جیسے مقدمات شامل ہیں۔ مردان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رفیق عرف مفتی ولد عبدالجلیل سکنہ ارم کالونی حال تورڈھیر رشکئی کے نام سے ہوئی ہے۔ بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ملزم تھانہ سٹی حوالات میں ہے یا تفتیش کیلئے اسے کسی اور مقام منقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839061/مردان-دہشتگردی-کے-8-مقدمات-میں-مطلوب-خطرناک-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org