QR CodeQR Code

ایم کیو ایم آئی جی سندھ کو ہٹانے کی حمايت نہيں کرتی

آئی جی کليم امام کو سندھ حکومت کی "جی حضوری" نہ کرنے پہ ہٹایا جا رہا ہے، خواجہ اظہار الحسن

17 Jan 2020 20:38

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت آئی جی کی مخالفت پہ اس لئے تلی ہوئی ہے کہ انہوں نے ان کے کرپٹ ایم پی ایز کیخلاف ایف آئی آرز کاٹی، اور ان کے غیر قانونی طور پر اور کرپٹ بھرتی کئے گئے 150 پولیس والوں کو نکال رہا ہے۔ اسلئے بھی کہ وہ سندھ حکومت کے من پسند ڈی ایس پی، ایس پی نہیں لگا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ايم کيو ايم نے آئی جی سندھ سيد کليم امام کو ہٹانے کی مخالفت کردی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جو بھی پوليس افسر پوليس کو بااختيار ادارہ بنانے کيلئے کام کرے گا، سندھ حکومت اُس کی راہ ميں رکاوٹ بنے گی۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ہم آئی جی سندھ کليم امام کو ہٹانے کی حمايت نہيں کرتے، کليم امام "جی حضوری" نہيں کرتے ہیں، اِس لئے ہٹايا جا رہا ہے۔ خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ آئی جی کو پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف مقدمات کرنے پر ہٹايا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت آئی جی کی مخالفت پہ اس لئے تلی ہوئی ہے کہ انہوں نے ان کے کرپٹ ایم پی ایز کیخلاف ایف آئی آرز کاٹی، اور ان کے غیر قانونی طور پر اور کرپٹ بھرتی کئے گئے 150 پولیس والوں کو نکال رہا ہے۔ اسلئے بھی کہ وہ سندھ حکومت کے من پسند ڈی ایس پی، ایس پی نہیں لگا رہا، یہ اس لئے بھی مخالفت کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چوکیداری و جی حضوری نہیں کر رہا۔ وہ ایک شریف النفس انسان ہے، ابھی بلوچستان میں سروس کر کے آیا ہے۔ اے ڈی خواجہ تھے تب بھی سندھ حکومت کا یہی مسئلہ تھا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ سرکار پوليس کو با اختيار بنانے والے ہر افسر کی راہ ميں رکاوٹ ہے، اور اسکے راستے میں کانٹے بچھاتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 839062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839062/آئی-جی-کليم-امام-کو-سندھ-حکومت-کی-حضوری-نہ-کرنے-پہ-ہٹایا-جا-رہا-ہے-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org