0
Friday 17 Jan 2020 20:53

ایس ایس پی شکارپور کی رپورٹ، ایم پی اے امتیاز شیخ کیخلاف مزید انکشافات سامنے آگئے

ایس ایس پی شکارپور کی رپورٹ، ایم پی اے امتیاز شیخ کیخلاف مزید انکشافات سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی شکارپور کی رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ میں امتیاز شیخ کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان نے اپنی رپورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما امتیاز شیخ کے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امتیاز شیخ کے بیٹے فراز شیخ کے گن مین، ڈاکوؤں کو 500 گولیاں بھی فراہم کرچکے ہیں، سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہوئے 115 شیخ برادری کے افراد کو پولیس میں بھرتی کروایا گیا۔ ایس ایس پی نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ امتیاز شیخ مخالف ووٹرز کو ڈرا دھمکا کر ووٹ بھی حاصل کرتے رہے، تیغو خان تیغانی اور بیلو خان اغواء ہونے والے شہریوں کو کچے کے علاقے میں رکھتے تھے، گن مین علی نواز شیخ پر مختلف تھانہ جات میں ڈکیتی، قتل اور ریپ کے 30 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گن مین علی نواز، کرمنل ایوب تیغانی کا گولیوں کے حوالے سے رابطہ بھی ہوا تھا، گن مین علی نواز انسپکٹر رفیع اللہ کے قتل میں بھی ملوث ہے، داؤد شیخ، اتو شیخ کرمنل مخالف ووٹرز کو ڈرا دھمکا کر ووٹ بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ ایس ایس پی کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ پیٹلرز امتیاز اور مقبول شیخ کی گاڑیوں میں، اسلحہ، گولیاں، منشیات منتقل کرتے تھے، امتیاز شیخ ضلع شکارپور میں پسندیدہ افسر لگانا چاہتے تھے، ان کے اسکواڈ میں موجود اہلکار غوث بخش کے خلاف 20 سنگین مقدمات موجود ہیں۔ ایس ایس پی نے رپورٹ میں بتایا کہ سردار تیغو خان تیغانی امتیاز شیخ کا رائٹ ہینڈ ہے اور اس کے شکارپور، کندھ کوٹ، کشمور اور سکھر میں کرمنل کیمپ قائم ہیں، گھڑی تیغو کے علاقے میں اغواء کیے جانے والے شہریوں کو چھپایا جاتا ہے، تیغانی گروپ کراچی میں بھی اغواء میں ملوث رہا ہے، کراچی کے تاجر سلیم سورٹھیا کو بھی تیغانی گروہ نے اغواء کرکے کچے کے علاقے میں منتقل کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 839067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش