QR CodeQR Code

فواد چوہدری کے اعتراضات مسترد، پنجاب حکومت کا موقف سامنے آگیا

17 Jan 2020 21:27

میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020ء تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعداد و شمار درست نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فواد چوہدری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020ء تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعداد و شمار درست نہیں۔ پنجاب حکومت  کے مطابق مجموعی طور پر350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے 42 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈز جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا جس کے باعث تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839076/فواد-چوہدری-کے-اعتراضات-مسترد-پنجاب-حکومت-کا-موقف-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org