0
Friday 17 Jan 2020 21:54

محب وطن اور دہشتگردی میں فرق کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

محب وطن اور دہشتگردی میں فرق کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، منفی فیصلوں سے عدالتوں پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے، محب وطن عاشقان رسولؐ کو عدالتوں کے ذریعے غیر آئینی طور پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کو اس طرح کی سزا کسی طور آئین و قانون اور عدل کی خدمت نہیں ہے، پاکستان کو بنانے کیلئے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنیوالوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ محب وطن اور دہشتگردی میں فرق کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنیوالوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ اور کرپٹ کے ساتھ این آر او سوالیہ نشان ہے، جنہوں نے ملک کو لوٹا، دہشتگردی کی، آج وہ آزاد ہیں اور محب وطنوں کو جھوٹے مقدموں میں پھنسایا جا رہا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت امن پسند ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 86 عشقان رسول کی سزا کے خلاف ازخود نوٹس لیں، 86 عاشقان رسول کے کیس کی تفیش نو کیلئے حکومت ری انویسٹی گیشن ایماندار افسر سے کرائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کرنیوالوں پر اس قسم کے فیصلے اہلسنت کو دیوار سے لگانے کے سوا کچھ نہیں ہیں، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مگر ایسے فیصلے جو غیر انسانی، غیر شرعی اور آئین کے منافی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش