QR CodeQR Code

بجلی کی قیمتوں میں 98 پیسےفی یونٹ اضافہ کا امکان

17 Jan 2020 22:45

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اضافے کی باقاعدہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا 29 جنوری کو سی پی پی سے کی درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 98 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اضافے کی باقاعدہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا 29 جنوری کو سی پی پی سے کی درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 7 ارب 20 کروڑ روپے یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پیداکی گئی بجلی پر 25 ارب روپےلاگت آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839088/بجلی-کی-قیمتوں-میں-98-پیسےفی-یونٹ-اضافہ-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org