QR CodeQR Code

استور، برفباری سے متاثرہ گائوں قمری میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

17 Jan 2020 23:24

آپریشن میں پاک فوج کے افسروں، جوانوں اور آرمی ایوی ایشن نے حصہ لیا۔ متاثرہ گاؤں میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج نے زخمیوں کو گلگت پہنچا دیا ہے جہاں وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع استور میں قمری کے علاقے میں پاک فوج نے حالیہ برفباری سے متاثرہ گاؤں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ آپریشن میں پاک فوج کے افسروں، جوانوں اور آرمی ایوی ایشن نے حصہ لیا۔ متاثرہ گاؤں میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج نے زخمیوں کو گلگت پہنچا دیا ہے جہاں وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔ گاؤں میں راشن، ادویات اور دیگر امدادی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ فورس کمانڈر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ریسکیو آپریشن کی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے نگرانی کی اور خود بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 839097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839097/استور-برفباری-سے-متاثرہ-گائوں-قمری-میں-پاک-فوج-کا-ریسکیو-اور-ریلیف-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org