QR CodeQR Code

سکردو کے شہریوں پر دہشتگردی کی دفعات ختم نہ کی گئیں تو شدید احتجاج کرینگے، عوامی ایکشن کمیٹی

17 Jan 2020 23:44

گلگت کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے اے سی کے سرپرست اعلیٰ سید علی رضوی، چیئرمین مولانا سلطان رئیس، جنرل سیکرٹری سید یعصوب الدین و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ لوگوں کی چھوٹی سی غلطی کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑ دینا انتہائی ظلم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے 23 جنوری تک سکردو کے شہریوں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم نہ کرنے کی صورت میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گلگت کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے اے سی کے سرپرست اعلیٰ سید علی رضوی، چیئرمین مولانا سلطان رئیس، جنرل سیکرٹری سید یعصوب الدین و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ لوگوں کی چھوٹی سی غلطی کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑ دینا انتہائی ظلم ہے، ماضی میں بھی اس قسم کے مذموم اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، اب ہم اس رویئے کو برداشت نہیں کرینگے۔

رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سکردو لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ناکامی پر بدلہ لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، یہ سلسلہ جاری رہا تو مسائل جنم لیں گے اور امن متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کی اعلیٰ عدالتوں میں ججز نہ ہونے سے سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ سپریم ایپلٹ کورٹ اور چیف کورٹ میں ججز کی کئی آسامیاں خالی ہیں۔ وفاقی حکومت میرٹ پر ججز کی تعیناتی یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 839098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839098/سکردو-کے-شہریوں-پر-دہشتگردی-کی-دفعات-ختم-نہ-گئیں-شدید-احتجاج-کرینگے-عوامی-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org