QR CodeQR Code

خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کردیا

17 Jan 2020 23:57

صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافے کے فیصلے کا باقاعدہ اطلاق بھی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں روپے کی بچت ہوگی، ایک اندازے کے مطابق صوبائی حکومت سالانہ 18 ارب روپے بچا پائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا گیا ہے، خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 کی بجائے 63 سال کر دی، فیصلے سے صوبے کو سالانہ 18 ارب روپے کی بچت ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سے صوبے میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال کی بجائے 63 سال ہوگی۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافے کے فیصلے کا باقاعدہ اطلاق بھی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں روپے کی بچت ہوگی، ایک اندازے کے مطابق صوبائی حکومت سالانہ 18 ارب روپے بچا پائے گی۔ تیمور جھگڑا کے مطابق بچائے جانے والے اربوں روپے دوسرے منصوبوں پر خرچ کیے جا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 839099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839099/خیبر-پختونخواہ-حکومت-نے-سرکاری-ملازمین-کیلئے-ریٹائرمنٹ-کی-حد-عمر-میں-اضافہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org