0
Friday 17 Jan 2020 23:57

خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کردیا

خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا گیا ہے، خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 کی بجائے 63 سال کر دی، فیصلے سے صوبے کو سالانہ 18 ارب روپے کی بچت ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سے صوبے میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال کی بجائے 63 سال ہوگی۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافے کے فیصلے کا باقاعدہ اطلاق بھی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں روپے کی بچت ہوگی، ایک اندازے کے مطابق صوبائی حکومت سالانہ 18 ارب روپے بچا پائے گی۔ تیمور جھگڑا کے مطابق بچائے جانے والے اربوں روپے دوسرے منصوبوں پر خرچ کیے جا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 839099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش