QR CodeQR Code

میری موجودہ وزارت سے براہ راست عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، شوکت یوسفزئی

18 Jan 2020 00:00

وزیر اطلاعات کے پی کے کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اس وزات سے بڑا تنگ ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں صرف تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایسا کوئی محکمہ ہو جس سے عوام کے ساتھ رابطہ رہتا ہو تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ایک وزیر کی کارگردگی بھی سامنے آتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اکثرو اوقات اپنے بیانات کی وجہ سے لطیفوں کا مرکز بنے رہتے ہیں، ماضی میں انہوں نے کئی ایسے بیانات دئیے جو ایک طرف خبروں کی زینت بنے تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔ حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میرے خیال میں وزارت وہ ہونی چاہئیے جس میں آپ ڈیلیور کر سکیں اور عوام کو فائدہ پہنچے، میری موجودہ وزارت سے براہ راست عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وزات سے بڑا تنگ ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں صرف تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایسا کوئی محکمہ ہو جس سے عوام کے ساتھ رابطہ رہتا ہو تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ایک وزیر کی کارگردگی بھی سامنے آتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے بارے میں بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں کر رہے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان کے پاس جتنے بھی محکمے ہیں ان کی نگرانی اور کارگردگی دیکھ رہے ہوتے ہیں، یہ بات درست ہے کہ وہ میڈیا پر کم آتے ہیں لیکن وہ بہت کام کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں جو تاثر پھیلایا جاتا ہے کہ وہ میڈیا پر بات نہیں کر سکتے یہ غلط ہے، بس وہ سکرین پر اپنی پروموشن نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 839100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839100/میری-موجودہ-وزارت-سے-براہ-راست-عوام-کو-کوئی-فائدہ-نہیں-ہو-رہا-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org