QR CodeQR Code

سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کیخلاف اپیل دائر کریں گے، اسد عمر

18 Jan 2020 08:07

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ قانون آئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر بااختیار نہیں کرتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون آئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر بااختیار نہیں کرتا۔
 


خبر کا کوڈ: 839118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839118/سندھ-کے-مقامی-حکومت-نظام-کیخلاف-اپیل-دائر-کریں-گے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org