QR CodeQR Code

حکومت کا متحدہ کے بعض مطالبات تسلیم کرنیکا فیصلہ

18 Jan 2020 08:35

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آج کراچی جائے گا، وفد میں جہانگیر ترین اور اسد عمر بھی ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع نے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بعض مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آج ہفتہ کے روز کراچی جائے گا، وفد میں جہانگیر ترین اور اسد عمر بھی ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ حکومتی وفد ایم کیو ایم کے رہنما مقبول صدیقی کو اپنا استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا اور انہیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت سے آگاہ کرے گا کہ حکومت آپ کے بیشتر مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ بعض مطالبات بتدریج حل کئے جائیں گے، آپ وزارت سے الگ ہونے کا فیصلہ واپس لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ایم کیو ایم کا ایک اور وزیر بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور اس کیلئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی امیر الحق کا نام فیورٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 839120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839120/حکومت-کا-متحدہ-کے-بعض-مطالبات-تسلیم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org