QR CodeQR Code

لاہور کے ایکسپو سنٹر میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا فیصلہ

18 Jan 2020 09:38

اجلاس میں 27 سے 29 فروری کے دوران منعقد ہونیوالی دفاعی سازوسامان کی نمائش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے پاس نادرموقع ہے کہ وہ دفاعی شعبے کی ضروریات پورا کرنیوالے وینڈرز میں شامل ہو جایئں۔ انہوں نے کہ مقامی سطح پر دفاعی شعبے کی ضروریات پوری ہونے سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ میجر جنرل فرط عباس ثانی اور بریگیڈیئر سید علی عمار نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر عرفان اقبال شیخ سمیت دیگر عہدیدران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 27 سے 29 فروری کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونیوالی دفاعی سازوسامان کی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سیوڈیکس نمائش کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں میجر جنرل فرط عباس ثانی، بریگیڈیئر سید علی عمار حیدر، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں زاہد جاوید، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران حارث عتیق، ڈاکٹر ریاض، فیاض حیدر، سجاد اے شیخ، رحمت اللہ جاوید سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 27 سے 29 فروری کے دوران منعقد ہونیوالی دفاعی سازوسامان کی نمائش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ دفاعی شعبے کی ضروریات پورا کرنیوالے وینڈرز میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہ مقامی سطح پر دفاعی شعبے کی ضروریات پوری ہونے سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 839129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839129/لاہور-کے-ایکسپو-سنٹر-میں-دفاعی-سازو-سامان-کی-نمائش-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org