QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز

18 Jan 2020 10:48

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ نیب نے تین ماہ پہلے میرے اثاثوں کی مکمل چھان بین کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے مخالفین نے ساز باز کر کے میرے خلاف کیسز بنوائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع نیب کے مطابق شوکت بسرا کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور چیرمین نیب پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے چکے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شوکت بسرا کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ نیب نے تین ماہ پہلے میرے اثاثوں کی مکمل چھان بین کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے مخالفین نے ساز باز کر کے میرے خلاف کیسز بنوائے ہیں، کیا کمایا، کیا کھایا، کتنے اثاثے ہیں، ہر پلیٹ فارم پر جواب مہیا کرنے کو تیار ہوں۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا وہ  اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 839134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839134/پاکستان-تحریک-انصاف-کے-رہنما-شوکت-بسرا-کیخلاف-ا-مدن-سے-زائد-اثاثوں-کی-تحقیقات-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org