0
Saturday 18 Jan 2020 11:27

مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کیخلاف درخواست دائر

مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کیخلاف درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ منہگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آٹے سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی اور وفاقی حکومت کا کام ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کا حکم جاری کرے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا تھا جس کے بعد آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی۔ پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی چکی کے آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 66 روپے ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش