0
Saturday 18 Jan 2020 11:56

وزیراعظم آزادکشمیر نے وادی نیلم کا دورہ کیا

وزیراعظم آزادکشمیر نے وادی نیلم کا دورہ کیا
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے برفانی تودے سے ہونے والی تباہی کے بعد بحالی اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وادی نیلم کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دورے میں ان کے ہمراہ آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر اور وزیر ریلیف و سول ڈیفنس احمد رضا قادری بھی تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو ایک عہدیدار نے برفانی تودے سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے لیے اب تک کیے جانے والے اقدامت سے آگاہ کیا، انہوں نے سورگن کے متاثرہ عوام کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ راجہ فاروق خان کا متاثرہ عوام سے کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر ریلیف اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہا ہوں، حکومت انتظامیہ اور فوج مل کر آپ کی مکمل بحالی یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن بہتر منصوبہ بندی اور پیشگی تیاریوں سے ہم نقصانات میں کمی لا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش