QR CodeQR Code

میری پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں، شاہ محمود قریشی

9 Jul 2011 18:35

اسلام ٹائمز:ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت عدلیہ سے محاذ آرائی چھوڑ دے، کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بہتری کیلئے دوسری پارٹی کے قائدین سے ملنا جرم ہے تو وہ یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے، نوازشریف کے بعد عمران خان، فضل الرحمان اور الطاف حسین سے بھی ملیں گے۔ ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ ان پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کی قرارداد کس کے کہنے پر پیش کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز موجود نہیں۔ حکومت عدلیہ سے محاذ آرائی چھوڑ دے۔ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 83917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83917/میری-پارٹی-رکنیت-منسوخ-کرنے-کا-کوئی-جواز-نہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org