0
Saturday 18 Jan 2020 12:04

مظفرآباد، نیلم امن کمیٹی نے بڑے احتجاج کی دھمکی دے دی

مظفرآباد، نیلم امن کمیٹی نے بڑے احتجاج کی دھمکی دے دی
اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیلم امن کمیٹی (این اے سی) نے متاثرہ افراد کو قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑنے پر بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔ واضح رہے کہ نیلم امن کمیٹی میں وادی سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنماؤں کا اتحاد ہے جس میں زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پہلے وہ بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے اور اب برفباری اور برفانی تودے سے متاثر ہوئے اور انہیں قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے آزادکشمیر اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ہم وادی نیلم کے عوام کے مسائل کا عارضی نہیں بلکہ مستقل حل چاہتے ہیں۔ امن کمیٹی نیلم کے رہنماؤں نے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر ہیلی کاپٹر سروس اور وادی میں بڑی تعداد میں بھاری مشینری رکھنے کا مطالبہ کیا تاکہ موسم خراب ہونے کی صورت میں مرکزی سڑکوں کو کھلا رکھا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے برفانی تودے سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضے کو مسترد کرتے ہوئے ’مذاق‘ قرار دیا اور اس میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 839175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش