0
Saturday 18 Jan 2020 13:14

ٹرمپ نے اپنے دفاع کیلئے تین تگڑے وکیل میدان میں اتار دیئے

ٹرمپ نے اپنے دفاع کیلئے تین تگڑے وکیل میدان میں اتار دیئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذ ے کی کارروائی مختلف مراحل سے گزر رہی ہے، تاہم اب امریکی صدر نے دفاع کیلئے تین تگڑے اور ہائی پروفائل وکلا کو میدان میں اتارا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا آغاز باضابطہ طور پر 21 جنوری سے ہو گا۔ ٹرمپ کے یہ تگڑے وکلا وائٹ ہاؤس کے وکیل اور اٹارنی جے سکیو کے ماتحت کام کریں گے۔ ان وکلا میں ایک نام کینتھ اسٹار کا ہے جو کہ بل کلنٹن کے مواخذے کے دور میں بھی کام کرتے رہے ہیں اور دوسرا رابرٹ رائے کا ہے جو انڈیپنڈنٹ کونسل میں کلنٹن انتظامیہ دور ہی کے وکیل تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینتھ اسٹار نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے خلاف مشہور زمانہ ’وائٹ واٹر‘ اسکینڈل کی تفتیش کی تھی، تاہم اس تفتیش میں کلنٹن کے وائٹ ہاؤس کی ایک انٹرن کے ساتھ معاشقوں کے شواہد ملے تھے۔ اس تفتیش کے نتیجے میں نوے کی دہائی میں کلنٹن کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کلنٹن سینیٹ کی جانب سے بری کر دیئے گئے تھے۔ ٹرمپ کا دفاع کرنے والے تیسرے وکیل الان ڈرشو وٹر آئینی وکیل ہیں، جو ماضی کے فٹبال کھلاڑی اوجے سمپسنز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں، اس فٹبال کھلاڑی پر اپنی اہلیہ اور ان کے دوست کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اس مقدمے کو صدی کا مقدمہ بھی کہا جاتا ہے جس میں وہ بری ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 839206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش