0
Saturday 18 Jan 2020 13:40

جماعت اسلامی کا 5 فرروی کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالنے کا اعلان

یکجہتی کشمیر ریلی لاہور کی تاریخی مال روڈ پر نکالی جائے گی
جماعت اسلامی کا 5 فرروی کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 165 دنوں سے کشمیری مسلمان ظلم و بربریت کے شکار بھوکے پیاسے اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ہمارا حکمران طبقہ اور عالمی برداری بے حسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور اس بار 5 فروری کو مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی۔ کشمیر مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری کو مال روڈ پر ہونیوالے یوم یکجہتی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، چودھری افتخار احمد، نائب امراء علاقہ چودھری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود احمد، حاجی ریاض الحسن، ملک شفیق، خالد احمد بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
 
ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر پُرامن راستہ اختیار کیا مگر اس کے باوجود بھارت نے اپنی 7 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کر دیا ہے جس پر عالمی برداری اجلاسوں اور بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے خطے کا امن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری مرد و خواتین، نوجوان اور طلبہ ثابت قدمی، جرات اور دلیری کے ساتھ آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں یہ آزادی کے لیے تاریخ ساز جدوجہد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 839212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش