0
Saturday 18 Jan 2020 13:48
گرفتار دہشتگرد وقار امین ایف سی اہلکار نکلا

ڈی آئی خان جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ سکھر سے گرفتار

ڈی آئی خان جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ سکھر سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ ایف سی کا سابق اہلکار نکلا۔ سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی اہم اور مطلوب کمانڈر کو سکھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت وقار امین کے نام سے ہوئی ہے، جو سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دہشتگرد کو سی ٹی ڈی پولیس سکھر نے بوسٹر لنک روڈ سکھر سے اہم کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت وقار امین کے نام سے ہوئی، جو سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ یاد رہے کہ 2013ء میں سینٹرل جیل ڈیرہ پر 100 سے زائد دہشتگردوں کے جتھے نے حملہ کیا تھا اور اس حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد دہشتگردوں کو آزاد کرایا تھا۔

اس حملے میں اہل تشیع کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو جیل کے اندر ہی قتل کیا گیا تھا، جن میں سے ایک شخص کو ان دہشتگردوں نے ذبح کیا تھا۔ ڈی آئی خان جیل حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کی رپورٹ منظر عام پہ نہیں لائی گئی، ابتدائی تحقیقات میں جن پولیس اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھی اپنے عہدوں پہ بحال کر دیا گیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد وقار امین تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد وقار امین فرنٹیر کانسٹیبلری کا ملازم تھا اور اس نے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 839216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش