0
Saturday 18 Jan 2020 14:24
عمران خان کا اتحادی ہوں، پی ٹی آئی کا رکن نہیں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پسِ چلمن تعاون جاری ہے، شیخ رشید

پاکستان کی زمین کسی لحاظ سے کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پسِ چلمن تعاون جاری ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بھی چلمن کے پیچھے تعاون جاری ہے، جبکہ الیکشن کمشنر کا معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کےخلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں، نواز شریف نے واپس نہیں آنا، اب میرا دوست آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو السلام علیکم، وہ جس کام کے لئے لندن گئے ہیں انہیں وہ کرنے دیں، شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں، جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ اور ان کا اتحادی ہوں لیکن تحریک انصاف کا رکن نہیں ہوں۔ عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، میں بھی ساتھ ہوں، عوام تین سال کا وقت دیں مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم نے کمزوری دکھائی۔ شام، لیبیا اور یمن سے پھیلتی ہوئی جنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ فضائی، بحری یا بری لحاظ سے پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 839218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش