QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کے حق میں بڑا فیصلہ

18 Jan 2020 15:06

جوابی خط میں درج ہے کہ فيصلے تک ايڈيشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جا سکتا اور صوبہ کسی ایڈشنل آئی جی کو عارضی چارج نہیں دے سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کليم امام کی تبديلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دے ديا ہے۔ وفاق کے خط میں تحریر ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے، حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے۔ جوابی خط میں درج ہے کہ فيصلے تک ايڈيشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جا سکتا اور صوبہ کسی ایڈشنل آئی جی کو عارضی چارج نہیں دے سکتا۔ واضح رہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو خط بھی تحریر کیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ اس تبدیلی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کر دیا، وزیراعظم نے بھی منظوری دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839221/وفاقی-حکومت-کا-ا-ئی-جی-سندھ-کلیم-امام-کے-حق-میں-بڑا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org