0
Saturday 18 Jan 2020 15:14

وفاقی حکومت گندم افغانستان نہ بھیجتی تو آٹے کا بحران پیدا نہ ہوتا، سندھ حکومت

وفاقی حکومت گندم افغانستان نہ بھیجتی تو آٹے کا بحران پیدا نہ ہوتا، سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے اور گندم کے بحران کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا۔ پیپلز پارٹی رہنما اور وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے بیان میں کہا کہ سندھ میں گندم کا بحران نہیں ہے اور فلور ملز مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمت 45 روپے فی کلو ہے۔ وزیر زراعت نے صوبے میں آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف تمام ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کراچی میں فلور ملز مالکان اور دکانداروں نے سرکاری قیمت پر عمل نہ کیا، تو ملیں اور دکانیں سیل ہونگیں۔ وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت 40 ہزار میٹرک ٹن گندم پڑوسی ملک افغانستان کو نہ بھیجتی، تو ملک میں بحران پیدا نہ ہوتا، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیاں ہیں، یہ سب مہنگائی کے سونامی کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 839227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش