QR CodeQR Code

پنجاب کا فائن آٹا مہنگا ہے وہ ہم سستا نہیں کرسکتے، شوکت یوسفزئی

18 Jan 2020 15:29

صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نانبائی پنجاب کے فائن آٹے پر زور دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا ہی کیوں؟ اس منطق کی سمجھ نہیں آرہی، خیبر پختونخوا کا فائن آٹا سبسڈائز ریٹ پر دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شوکت یوسفزئی نے عوام کو ایک بار پر فائن آٹا نہ کھانے کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ فائن آٹے سے کینسر کے خدشات ہیں، سُرخ آٹے سے پیٹ کی بیماریاں نہیں لگتیں۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نانبائی پنجاب کے فائن آٹے پر زور دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا ہی کیوں؟ اس منطق کی سمجھ نہیں آرہی، خیبر پختونخوا کا فائن آٹا سبسڈائز ریٹ پر دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا مہنگا ہے وہ ہم سستا نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 839231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839231/پنجاب-کا-فائن-ا-ٹا-مہنگا-ہے-وہ-ہم-سستا-نہیں-کرسکتے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org