0
Saturday 18 Jan 2020 16:49

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی ہوئی، آئی جی سندھ

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی ہوئی، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں آجی سندھ نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی ہوئی جبکہ مؤثر ٹھوس اور غیر جانبدارانہ پولیسنگ سے انٹرنیشنل کرائم انڈیکس پر کراچی چھٹے سے 88 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس مین منعقدہ اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیزاورایس ایس پیز نے شرکت کی، جبکہ دیگر تمام پولیس رینج کے ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز ویڈیو لنک پر تھے۔ اجلاس کے آغاز سے قبل کراچی میں گزشتہ دنوں امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفط کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے دو پولیس اہلکاروں کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کرائم کنٹرولنگ اور استحکام امن جیسے اقدامات کو ٹھوس اور مؤثر بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔

انہوں نے بتایا اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر سات فیصد کمی ہوئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مؤثر ٹھوس اورغیر جانبدارانہ پولیسنگ سے انٹرنیشنل کرائم انڈیکس پر کراچی چھٹے سے 88 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ فری ایف آئی آر پالیسی سے ایف آئی آرز کے اندراج میں اضافہ ہوا اور لوگ بلا کسی خوف و خطرے کے تھانہ جات سے رجوع کررہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پر امن سندھ اور کراچی کے باعث دنیا بھر سے غیرملکی مندوبین اور سیاح یہاں آرہے ہیں۔ اجلاس میں اے أئی جی أپریشنز سندھ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف أئی آرز کے اندراج میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں 54 فیصد جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاریوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔ گرفتار ملزمان کی سزاؤں کے عمل میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 839239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش