0
Saturday 18 Jan 2020 18:40

قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیائے اسلام کے حریت پسند مجاہدین کے دلوں کو مجروح کیا، پاکستان فلاح پارٹی

قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیائے اسلام کے حریت پسند مجاہدین کے دلوں کو مجروح کیا، پاکستان فلاح پارٹی
اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشتگرد امریکہ، اسرائیل کے ہاتھوں اسلام کے مایہ ناز مجاہد اور قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور انکے جانثار ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت نے دنیائے اسلام کے حریت پسند مجاہدین کے دلوں کو مجروح کیا ہے، انکی شہادت اسلامی مزاحمتی محاذوں کی تقویت و وحدت کا باعث بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جنید منشی نے شہید قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کی تعزیت اور اظہار یکجہتی کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ آمد کے موقع پر صوبائی رہنما ناصر الحسینی، کراچی ڈویژن کے میر تقی ظفر و اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان فلاح پارٹی کے وفد میں علامہ منیر احمد شاکر، حافظ عابد، دانش علی، صحافی ذکی شکیل شامل تھے۔ آخر میں شہید قاسم سلیمانی، ابو مہدی اور انکے جانثار ساتھی، کشمیر، فلسطین، شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کئی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 839264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش