QR CodeQR Code

شہدائے شکارپور کی پانچویں برسی پر سندھ میں بڑا اجتماع ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

18 Jan 2020 18:45

وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ شکارپور حساس ضلع ہے، یہاں ماضی میں پولیس اور حکومت کی غفلت کے سبب دہشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہونے ہیں، لہٰذا مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ شیعہ اکابرین اور وارثان شہداء کے وکیل کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا، اجتماع میں بزرگ علماء کرام اکابرین اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا ان کے مشن اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد ہے، ہم نے اللہ تعالی سے عہد کیا ہے کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور حساس ضلع ہے، یہاں ماضی میں پولیس اور حکومت کی غفلت کے سبب دہشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہونے ہیں، لہٰذا مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ شیعہ اکابرین اور وارثان شہداء کے وکیل کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جن امام بارگاہوں اور مساجد و شخصیات کی سکیورٹی کلوز کی گئی ہے، ان کی سکیورٹی بحال کرتے ہوئے وارثان شہداء کے خدشات کا جلد ازالہ کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 839266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839266/شہدائے-شکارپور-کی-پانچویں-برسی-پر-سندھ-میں-بڑا-اجتماع-ہوگا-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org