0
Saturday 18 Jan 2020 19:21

جماعت اسلامی سندھ کا بدامنی اور بلدیاتی مسائل پر اظہار تشویش

جماعت اسلامی سندھ کا بدامنی اور بلدیاتی مسائل پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے کراچی تا کشمور امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور بلدیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے مطابق بلدیاتی اختیارات اور وسائل نیچے کی سطح پر دیکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے، یہ مطالبہ جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس قباءآڈیٹوریم کراچی میں کنوینر کمیٹی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جاگیرداری نظام نے پورے صوبہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور امن و امان کی خراب صورتحال سے عوام سخت پریشان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ٹولہ عوام کے مسائل حل اوران کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اپنی سیاست کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے پورے صوبہ میں بلدیاتی ادارے مفلوج اور تھر کے مناظر پیش کر رہے ہیں، صوبائی دارالحکومت کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق نہروں و کینالوں پر انسداد تجاوزات آپریشن سے قبل لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 839274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش