0
Saturday 18 Jan 2020 19:46

پاکستان میں دہشتگرد آزاد اور علماء حق کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں، شکیل قاسمی

پاکستان میں دہشتگرد آزاد اور علماء حق کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں، شکیل قاسمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کراچی کے آرگنائزر، تحریک بیداری فکر امام نورانی کے کنوینر، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل محمد شکیل قاسمی نے کہا ہے کہ عاشقان رسولؐ کو دیوار سے لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان میں دہشتگرد آزاد اور علماء حق پر مقدمات قائم کرکے سزائیں سنائی جا رہی ہیں، ملک میں انقلاب نظام مصطفےٰﷺ ناگزیر ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکزی سیکریٹریٹ پر نوجوانان اہلسنّت کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شکیل قاسمی نے کہا کہ عوام اہلسنّت کی بیداری حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، ملک کے عوام نے حکمرانوں کو ستر سال سے زیادہ کا عرصہ دیا، مگر اب پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے، بہتر ہوگا کہ حکمران خود مستعفی ہوکر عوام کی جان چھوڑ دیں، ورنہ ملک کے غیور عوام خود میدان عمل میں نکلیں گے۔

شکی قاسمی نے کہا کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گئی ہے، مہنگائی و بے روزگاری عروج پر ہے، مگر حکمران صرف مخالفین کو زیر کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ ہے اور اب قوم کو اس ملک میں نظام مصطفےٰﷺ کو لانا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے، قوم کو عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 839277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش