0
Saturday 18 Jan 2020 20:30

شہریار آفریدی دوحہ جیل میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

شہریار آفریدی دوحہ جیل میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کے لئے جیل پہنچ گئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہریار آفریدی نے قید پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ قیدیوں کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی پاکستانی وزیر نے ہماری داد رسی کی اور جیل میں خود ملنے آئے، وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا ویژن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہے۔ دریں اثناء شہریار آفریدی نے سٹاف میجر جنرل سعد بن جاسم ال خولیفی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی سے ملاقات بھی کی۔
 
خبر کا کوڈ : 839286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش