QR CodeQR Code

اب صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا، نانبائی ایسوسی ایشن بھی ہڑتال نہیں کریگی، شوکت یوسفزئی

18 Jan 2020 20:35

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاسکو نے ایک لاکھ ٹن گندم مزید دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ وزیراعلٰی نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم کی مداخلت پر فوری طور پر پابندی اُٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اب صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا اور نانبائی ایسوسی ایشن بھی ہڑتال نہیں کرے گی۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کے پی میں گندم کی طلب 10 ہزار ٹن ہے، 4 ہزار ٹن لوکل اور 6 ہزار ٹن پنجاب سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسکو (Pakistan Agricultural Storage and Services Corporation) نے ایک لاکھ ٹن گندم مزید دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ وزیراعلٰی نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم کی مداخلت پر فوری طور پر پابندی اُٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اب صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا اور نانبائی ایسوسی ایشن بھی ہڑتال نہیں کرے گی، ہر ضلع میں 10 سے 12 ٹرک رعایتی قیمت پر عوام کو آٹا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی فلور ملز کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، رسد کے مقابلے میں طلب بڑھتی ہے تو قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839287/اب-صوبے-میں-آٹے-کا-کوئی-بحران-نہیں-ہوگا-نانبائی-ایسوسی-ایشن-بھی-ہڑتال-کریگی-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org