0
Saturday 18 Jan 2020 22:01

دنیا کیطرف سے مسلط ظلم اور رکاوٹوں کو ایرانی قیادت قوم کو متحد کرنیکا ذریعہ بنا دیتی ہے، لیاقت بلوچ 

دنیا کیطرف سے مسلط ظلم اور رکاوٹوں کو ایرانی قیادت قوم کو متحد کرنیکا ذریعہ بنا دیتی ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشہد میں پاکستانی طلبہ اور علماء کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی نوجوان و طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں، ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنے اندر اسلامی انقلابی روح اور حالات پیدا کریں۔ تعصبات، عدم برداشت اور ہر نوعیت کی شدت کے بت توڑ دیں، ملت اسلامیہ کے دکھ درد سانجھے ہیں، امریکی استعمار اور اس کے حواریوں نے عرب و عجم، شیعہ و سنی کی حقیقت کو ہماری بے عملی اور اسلام کے انقلابی پیغام سے دور ہونے کی وجہ سے تقسیم در تقسیم کر دیا ہے، ہم انجانے زہر کے پیالے پی رہے ہیں۔ ایران میں اسلامی انقلاب کو 41 سال ہوگئے، پوری دنیا کی طرف سے مسلط ظلم اور رکاوٹ کو ایرانی قیادت پوری قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ بنا دیتی ہے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایرانی قوم میں امریکہ کے خلاف نفرت کو تازہ کر دیا ہے، ٹرمپ نے غلطی کی ہے، امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیا ہے، اب اسے ہر جگہ رسوائی ملے گی۔

لیاقت بلوچ اور ملی یکجہتی کونسل کے وفد کو پاکستانی زائرین نے اپنی مشکلات سے آگہی دی گئی، وفد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں پاکستانی زائرین کے لیے مشہد میں سفارتخانہ و میڈیکل سنٹر بنائے جائیں، زائرین کو طبی سہولت دی جائے، ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے جمعہ کی نماز روضہ امام رضا کی جامع مسجد میں ادا کی اور امام جمعہ آیت اللہ عالم الہدیٰ سے ملاقات کی۔ ایرانی تھنک ٹینک کے اسکالرز کے ساتھ شرقی ایشیاء، مڈل ایسٹ اور امریکہ و یورپ کی عالم اسلام کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفد کے ساتھ پاکستانی طلبہ نے ملاقاتیں کیں، وفد نے زاہدان و بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی پر ایرانی قیادت سے اظہار افسوس کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 839295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش