QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے نون لیگ اور پی پی سے منہ موڑ لیا

18 Jan 2020 21:34

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی رواں ماہ کے آخر میں مظاہروں کا پلان مرتب کر رہی ہے، پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں سے نالاں ہیں اور ان سے مشاورت کے قائل نہیں، فضل الرحمان سیاست کیساتھ مذہبی ایشوز کو مہم کا حصہ بنائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک شروع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی ایف نے صوبائی تنظیموں سے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے، سندھ اور پنجاب کی تنظیموں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جبکہ کے پی اور بلوچستان کی صوبائی تنظیموں سے جلد مشاورت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی رواں ماہ کے آخر میں مظاہروں کا پلان مرتب کر رہی ہے، پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں سے نالاں ہیں اور ان سے مشاورت کے قائل نہیں، فضل الرحمان سیاست کے ساتھ مذہبی ایشوز کو مہم کا حصہ بنائیں گے اور وہ اس سلسلے میں جید علماء کرام کے ساتھ لاہور اور کراچی میں ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے وفد کی ملاقات میں مولانا نے خفگی کا اظہار کیا تھا، جبکہ فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی فاصلہ اختیار کر لیا ہے اور تحفظات دور نہ کرنے تک جے یو آئی ایف رابطے نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 839302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839302/مولانا-فضل-الرحمان-نے-نون-لیگ-اور-پی-سے-منہ-موڑ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org